مقبوضہ جموں و کشمیر
ہریانہ : ہندو نوجوانوں نے دلت لڑکی کو آبروریزی کا نشانہ بنا ڈالا
مہندر گڑھ بھارت، 07 جولائی (کے ایم ایس) بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے ریواڑی باول میں ہندو نوجوانوں نے ایک 19 سالہ دلت لڑکی کو آبرو ریزی کا نشانہ بنایا۔
نوجوانوں کی شناخت جتیندر، رادھے شیام اور نیرج کے طور پر ہوئی ہے جو ضلع مہندر گڑھ کے رہنے والے ہیں۔وہ ایک لڑکی کو بہلا پھسلا کر جنگل میں لے گئے جہاںانہوںنے اس کی آبروریزی کی۔ ان تینوں نے فوج میں بھرتی کیلئے ایک اکیڈمی جوائن کی تھی۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا ۔