مقبوضہ جموں و کشمیر
مسلم لیگ کا جیل میں نظربندغلام قادر بٹ کی بھتیجی کے انتقال پر اظہار تعزیت
سرینگر 21ستمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مسلم لیگ کے قائمقام چیئرمین عبدالاحد پرہ کی قیادت میں پارٹی کا ایک وفدضلع کپواڑہ کے علاقے گشی میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے حریت پسند غلام قادر بٹ کے گھر گیا اور ان کی بھتیجی کے انتقال پر اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کااظہارکیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق عبدالاحد پرہ نے سوگوار خاندان تک کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔ وفد نے مرحومہ کے لئے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ وفد میں پارٹی کے ضلعی صدر محمد حمزہ میر، سجاد احمد اور غلام حسن بھی شامل تھے۔