مقبوضہ جموں و کشمیر
راجوری میں وی ڈی سی ارکان نے شہری کو گولی مار دی
جموں03 اگست (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی سرپرستی میں قائم دیہات دفاع کمیٹی کے کچھ ارکان نے آج ضلع راجوری ضلع میں ایک شہری کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وی ڈی سی ارکان نے ضلع کے علاقے بدھل میں نام نہاد تلاشی آپریشن کے دوران شہری کو زخمی کیا۔
یہ آپریشن جموں خطہ کے راجوری، پونچھ اور رام اضلاع کے کئی علاقوں میں جاری ہے۔
دریں اثنا، ضلع کولگام کے علاقے فریسال میں ایک بھارتی فوجی اپنے ساتھی کی رائفل حادثاتی طور پر چلنے سے زخمی ہو گیا۔