آزاد کشمیر

بھارتی حکام کشمیری نوجوان عادل بٹ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کریں، فاروق رحمانی

اسلام آباد 12 اگست (کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے کشمیری نوجوان عادل احمد بٹ کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرنے پر بھارتی حکام کی مذمت ہے۔ عادل احمد گزشتہ روز نئی دلی میں پراسرار حالت میں مردہ پائے گئے تھے۔
محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا کہ بھارتی دارالحکومت میں ایک کشمیری نوجوان کا مشتبہ قتل دہلی کے کشمیری مخالف نسل پرست گروہوں کی سازش ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے المناک واقعات ماضی میں بھارت کے مختلف شہروں میں متعدد بار پیش آ چکے ہیں اور قدرتی طور پر اس بہیمانہ قتل نے پورے کشمیر میں صدمے کی لہر دوڑائی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کشمیریوں کے خلاف ایسے خوفناک واقعات کو نہ روکا گیا تو کشمیری بھارت کے دارالحکومت میں احتجاجی مظاہرے کرنے پر مجبور ہوں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button