مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام آج پاکستان کا یوم آزادی منا رہے ہیں

سرینگر14اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام آج پاکستان کا یوم آزادی انتہائی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہے ہیں۔
بھارتی فورسزاورپولیس اہلکاروں کی بھاری تعداد میں تعیناتی، ڈرونز اور سی سی ٹی وی کیمروںکے ذریعے سخت نگرانی کے باوجود کشمیریوں نے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے سرینگر، بارہمولہ، بڈگام، شوپیاں، پلوامہ، اسلام آباد، کولگام اور جموں کے کئی علاقوں میں پاکستانی پرچم لہرائے ۔ انہوں نے پاکستان کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے بلند کئے۔سرینگر میں لوگوںنے بھارتی فورسز کی طرف سے انتقامی کارروائی کی پرواہ کئے بغیر پاکستان کے یوم آزادی پر اپنی خوشی کا اظہار کرنے کے لیے پٹاخے پھوڑے اور سبز اور سفید رنگ کے غبارے ہوا میں چھوڑے۔ بھارت نے15اگست کو اپنے یوم آزادی سے قبل مقبوضہ علاقے کو ایک فوجی چھائونی اور کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔نوجوانوں نے بارہمولہ اور بڈگام کے علاقوں میں بھارتی پرچم نذرآتش کردیے جو بھارتی حکام نے انہیں زبردستی دیے تھے۔ کشمیری کل بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button