جموں

مقبوضہ جموں وکشمیر:کشتواڑ سڑک حادثے میں آٹھ افراد کی موت

جموں30اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج جموں خطے کے ضلع کشتواڑ میں ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ تین افرادشدید زخمی ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ گاڑی مسافروں کو چنگام سے چھاترولے جا رہی تھی جوبونڈہ گائوں کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں حرکت میں آگئیں۔حکام نے بتایا کہ پانچ افراد کی موت موقع پر ہوئی اور تین دیگر ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔، حکام نے بتایا کہ مزید تین زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button