جموں

”بی جے پی“ نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا ہے، محبوبہ مفتی

جموں 14 ستمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بی جے پی نے علاقے کو جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے جموں میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں لوگوں کو بولنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، صحافیوں اور کارکنوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے اور ان پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے “ کے تحت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، سیاست دانوں کو خاموش کرایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سب کے باوجود بی جے پی والے دعویٰ کر رہے ہیں کہ مقبوضہ جموںوکشمیرمیں سب کچھ ٹھیک ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button