بھارت :امپھال میں سابق رکن اسمبلی کی رہائش گاہ کے باہربم دھماکہ
امپھال07اکتوبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست منی پور کے دارالحکومت امپھال میں سابق رکن اسمبلیKhwairakpam Loken Singh کی رہائش گاہ کے باہر بم دھماکہ ہوا جس سے مکان کے گیٹ کو نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ سٹریٹ لائٹ اور سڑک کو بھی جزوی نقصان پہنچاہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق امپھال کے علاقےKwakeithel Takhellambam Leikai میں دھماکے کے فورا بعد منی پور پولیس اور بم کو ناکارہ بنانے والے ماہرین کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور تحقیقات شروع کی۔واقعے کے سلسلے میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ لوکن سنگھ کے اپنی رہائش گاہ میں داخل ہونے کے فوراً بعد بم پھٹ گیا۔لوکن سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے ۔ انہوں نے واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ابھی تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔