بھارت

بھوک و افلاس کی عالمی درجہ بندی میں بھارت کی مزید تنزلی، 121ممالک میں 107ویں نمبر پر

000نئی دہلی 15اکتوبر(کے ایم ایس)نریندر مودی کا ”چمکتا ہوا بھارت”بھوک وافلاس کی عالمی درجہ بندی میںمزید نیچے چلاگیا ہے اور 121ممالک میں 107ویںنمبر پر آگیاہے جو جنگ زدہ افغانستان کے علاوہ جنوبی ایشیا کے تمام ممالک سے نیچے ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق Global Hunger Index (GHI) چار اشاریوں کو مدنظر رکھ کر بنایا جاتا ہے جن میںغذائی قلت، دوران حمل بچوں کاضائع ہونا، بچوں کی نشوونما اور بچوں کی اموات شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان اشاریوں کے لیے استعمال ہونے والا ڈیٹا اقوام متحدہ اوریونیسیف، فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن جیسے دیگر اداروں کے ذریعے حاصل کیا جاتا ہے۔بھوک وافلاس کا حساب 100پوائنٹ کے پیمانے پر کیا جاتا ہے جو بھوک و افلاس کی شدت کو ظاہر کرتا ہے، جہاں صفر بہترین سکور ہے(یعنی کوئی بھوک نہیں)اور 100بدترین ہے۔سال 2022 میں عالمی ہنگر انڈیکس میں بھارت چھ درجے مزید نیچے چلاگیا ہے۔ گزشتہ سال یہ 101ویں نمبر پر تھا۔بھار ت کو 29.1کا اسکور دیا گیا ہے جو بھوک کی سطح کے”سنگین”زمرے میں آتا ہے۔جی ایچ آئی کے مطابق 9.9اور اس سے نیچے والے اسکور کو بھوک وافلاس کی کم سطح سمجھا جاتا ہے جبکہ 10سے 19.9کو معتدل سمجھا جاتا ہے۔ 20سے 34.9تک کے اسکور کو سنگین سمجھا جاتا ہے جبکہ 35سے 49.9تک کا اسکور تشویشناک ہے اور 50سے اوپر کا اسکور انتہائی تشویشناک ہے۔افغانستان 109ویں نمبر پر ہے اوریہ جنوبی ایشیا کا واحد ملک ہے جس کی کارکردگی بھارت سے بھی بدتر ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button