بھارت

کرناٹک:بی جے پی نے ٹیپو سلطان کی شروع کی گئی رسم”سلام آرتی“کا نام تبدیل کر دیا

بنگلورو11دسمبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک میں برسراقتدار بی جے پی حکومت نے شیر میسور ٹیپو سلطان کی طرف سے شروع کی گئی رسم” سلام آرتی“ کا نام بدلنے کا فیصلہ کیاہے۔
ٹیپو سلطان نے اس وقت کی ریاست میسور کی فلاح و بہود کیلئے ”سلام آرتی“ کے نام سے پوجا کرائی تھی۔ انگریزوں کے خلاف لڑائی میں انکی شہادت کے بعد بھی ریاست بھر کے مندروں میں یہ پوجا کی جاتی رہی ۔ ہندو مذہبی اداروں اور مذہبی بندوبست کے تحت آنے والے ”دھرمیکا پریشد“کے رکن کاشیکوڈی سوریہ نارائن نے ایک بیان میں ” سلام آرتی“نام بدلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب اس پوجا کو ”نمسکار “نام دیا جائے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button