مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر میں آتشزدگی سے 5مکان بری طرح متاثر

6990b891-93b6-4897-b9e4-bc2c98038815سرینگر 15دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںآج سرینگر میںآتشزدگی سے کم سے کم 5رہائشی مکان کو نقصان پہنچا اور ایک بچہ آگ سے جھلس گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر کے علاقے منصور کالونی میں آتشزدگی میں تین مکان مکمل طورپر جل کر خاکستر جبکہ دو کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ آگ لگنے سے ایک بچہ محمد اشرف آہنگر جھلس گیا ہے ۔بچے کو صورہ ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button