آزاد کشمیر

آزاد جموں و کشمیر بھر میں آج قائد کا یوم پیدائش منایا جا رہا ہے

Quaid-and-Kashmirمظفرآباد25دسمبر(کے ایم ایس)آزاد جموں و کشمیربھر کے لوگ آج بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش انتہائی جوش و خروش اور عقیدت واحترام کے ساتھ منا رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوںمیں سیاسی ،سماجی ، سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں اور فورمز کی جانب سے پروگرام ترتیب دیے گئے اور قائداعظم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔مظفرآباد، میرپور اور کوٹلی میں بڑی تقریبات منعقد کی گئیں۔ آرگنائزنگ کمیٹیوں نے مختلف سماجی اور سیاسی تنظیموں کے اشتراک سے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کے خواب کی تکمیل کے لیے زندگی بھر کی خدمات پر قائداعظم محمد علی جناح کوخراج تحسین پیش کیا۔لوگوں نے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کی خوشحالی، سالمیت اور یکجہتی کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کی بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button