مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں وکشمیر کی صورتحال سب کے سامنے عیاں ہے ، محبوبہ مفتی

جموں 15 مارچ (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی ) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ اس وقت مقبوضہ علاقے میں جو صورتحال ہے وہ سب کے سامنے عیاں ہے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کو نوکریوں میں ہونے والی دھاندلیوں پر بھی بات کرنے کا حق نہیں ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محبوبی مفتی نے جموں خطے کے ضلع راجوری میں ایک اجتماع سے خطاب میں کہا کہ نوکریوں میں بڑے پیمانے پر دھاندلیاں ہو رہی ہیں لیکن اس پر بھی ہمیں بات نہیں کرنے دی جا رہی۔
انہوں نے کہا کہ حالات اتنے سنگین ہیں کہ لوگوں کو اپنے گھروں کے اندر بھی ڈرلگنے لگتا ہے ۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان حالات میں سب کو متحد ہو کر آگے آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم و تشدد کے خلاف سب کو آگے آنا چاہیے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button