بھارت

بھارت میں مسلمانوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، بی جے پی رہنما

پٹنہ18مارچ(کے ایم ایس)بھارتی ریاست بہار میں بی جے پی رکن اسمبلی ہری بھوشن ٹھاکر نے مسلمانوں کے تعیں اپنی نفرت کا بھر پور اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ان لوگوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔انہو ں نے مسلمانوں کا ووٹنگ کا حق ختم کردینے کا بھی مطالبہ کیا۔
ہری بھوشن ٹھاکرے نے ایک بیان کہا کہ مسلمان 2024تک بھارت کو اسلامی ملک بنانا چاہتے ہیںلیکن اب بی جے پی جاگ گئی ہے وہ ایسا نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسد دین اویسی جیسے لوگ بھارت میں رہے تو تباہی مچ جائے گی۔ یاد رہے کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی آج سے ریاست بہار کے دو روزہ دورے پر ہیں ۔وہ بہار کے مسلم اکثریتی علاقے سیمانچل جائیں گے ۔
دریں اثنا بی جے پی رکن اسمبلی کے بیان پر راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ترجمان اور رکن اسمبلی بھائی ویریندر نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بری بھوشن کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے اور انکے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ انگریزروں کے دلال ہیں ، آزادی کے وقت یہ انگریزروں کے مخبر تھے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button