بھارت

بھارت : پولیس نے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا

جودھ پور26مارچ ( کے ایم ایس )بھارت میں پولیس نے فلم سٹار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے ریاست راجستھا ن کے شہر جودھمپور سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔
سلمان خان کو چند روز قبل ایک ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ممبئی اور جودھپور پولیس نے 21سالہ دھاکڑ رام وشنوئی کو گرفتار کیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا کہ یہ وہی ملز م ہے جس نے انجہائی پنجابی سنگر سدھو موسے والا کے والد کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ جودھپور پولیس نے بعد ازان ملزم کو ممبئی پولیس کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button