مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:آتشزدگی کے باعث 4مکان خاکستر، سڑک حادثے میں ایک شخص جا ن بحق،2زخمی

سرینگر09اپریل (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر کے علاقے عالمگیری بازار میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں کم از کم چار مکان خاکستر ہوگئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تباہ ہونے والے مکانات پرویز احمد میر، ظفر احمد ملہ ، دلاور حسین ملہ اور احمد ڈار نامی شہریوں کے تھے۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے ۔
دریں اثنا ضلع کولگام کے علاقے کھربٹپورہ میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک شخص محمد رفیق جاں بحق جبکہ دو افراد بشیر احمد اور مشاق احمد زخمی ہو گئے ۔
سرینگر میں ایک خاتون سیاح کی موت ہو گئی ہے ۔ بھارتی ریاست مغربی بنگالی کے دارلحکومت کولکتہ کی رہائشی 60سالہ سبیتا گوش بے ہوش پائی گئی ۔ اسے شہر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔
ادھر جموں خطے میں ضلع ریاسی کے علاقے کٹرا میں ایک18سالہ لڑکی نے پھندہ لگا کر خودکشی کر لی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button