بھارت
بھارت:کرناٹک میں ہندو ٹیچر نے مسلمان طلباء کو پاکستان جانے کے لئے کہا
بنگلورو03ستمبر(کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک سرکاری اسکول کی ٹیچر نے مسلمان طلبا کو پاکستان جانے کے لئے کہا ہے۔
ریاست کے ضلع شیموگا کے ایک سرکاری اسکول میں آر ایس ایس اوربی جے پی سے وابستہ خاتون ٹیچر منجولا دیوی نے جو کنڑ پڑھاتی ہیں، مسلمان طالب علموں کو پاکستان جانے کے لئے کہا۔ واقعہ سامنے آنے کے بعد ٹیچر کا تبادلہ کیا گیا۔ مسلمان طلباء نے مذکورہ ٹیچر کے خلاف باقاعدہ شکایت درج کرائی تھی۔
دریں اثناء اسی طرح کے ایک اور واقعے میں دہلی کے ایک سرکاری اسکول کے چار طلباء نے بتایا کہ سروودیا بال ودیالیہ میں ان کی ٹیچر ہیما گلاٹی نے انہیں کہاکہ تقسیم برصغیر کے وقت ان کے خاندان پاکستان کیوں نہیں گئے؟۔ دہلی پولیس نے واقعہ سامنے آنے کے بعدہیما گلاٹی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔