بھارت

کینیڈا :ہردیپ سنگھ کے قتل میں 3 نہیں 6 ملزمان ملوث تھے، امریکی میڈ یاکادعویٰ

hardeep-singh-nijjar

واشنگٹن 26ستمبر (کے ایم ایس)

امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں 3 نہیں 6 ملزمان ملوث تھے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکی میڈیا نے یہ دعویٰ عینی شاہدین اور سی سی ٹی وی کیمروںکی ویڈیو کی بنیاد پر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں ملوث ملزمان نے ایک نہیں بلکہ 2 گاڑیاں استعمال کیں اوراس کا قتل پہلے رپورٹ کیے گئے واقعہ سے کہیں زیادہ منظم تھا۔امریکی میڈیا کا مزیدکہنا ہے کہ ہردیپ کی گاڑی کو ملزمان کی ایک گاڑی نے پارکنگ ہی میں روکا اور اچانک نمودار ہونیوالے2 نقاب پوش ملزمان نے فائرنگ کی، ملزمان نے 50 سے زائدگولیاں برسائیں جن میں سے 34 ہردیپ سنگھ کو لگیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اس نے ملزمان کا پیچھا کیا، ملزمان سکھوں جیسے حلیے میں تھے اوروہ بھاگ کر ایک اور سلور رنگ کی کار میں بیٹھ گئے، جو ان کی منتظر تھی۔عینی شاہد نیمزید بتایا کہ تین ملزمان پہلے ہی اس سلور گاڑی میں موجود تھے، ایک ملزم نے اسے پیچھے آتا دیکھ کر اس پر پستول تان لی تھی۔عینی شاہد نے مزید بتایا کینیڈین پولیس ہردیپ کے قتل کے 12 سے 20 منٹ بعد جائے وقوعہ پر پہنچی، چونکہ علاقے میں پولیس کی بڑی تعداد گشت کرتی ہے اس لیے پولیس کے دیر سے پہنچنے پر لوگ حیران تھے۔انہوں نے کہاکہ پولیس اہلکاروں کے درمیان ایک گھنٹہ اس بات پر جھگڑا رہا کہ تحقیقات کون کرے گا۔

کینیڈین پولیس نے عوام سے صرف دو ملزمان اور ایک گاڑی سے متعلق معلومات حاصل کیں۔امریکی میڈیا کے مطابق تحقیقات کے دوران پولیس اہلکاروں نے سفید گاڑی اور اس میں موجود دیگر ملزمان کا تذکرہ ہی نہیں کیا، امریکی میڈیا نے ہردیپ سنگھ نجار کے بیٹے بلراج سنگھ نجار سے بھی بات کی جس کا کہنا تھا کہ اس کے والد نے پولیس سے سیکیورٹی بڑھانے کا کہا تھا مگر کچھ نہیں کیا گیا۔سکھ گوردوارہ کونسل کے ترجمان نے انکشاف کیا کہ ہردیپ کی گاڑی میں ان کے مکینک کوایک ٹریکر لگا ہواملا تھا۔ترجمان مومندر سنگھ کا کہنا ہے کہ حکام نے اسے بھی خبردار کیا ہے کہ ہردیپ کی طرح اس کا نام بھی ہٹ لسٹ پر ہے تاہم نہ تو مزید معلومات دی گئیں اور نہ ہی اسے یقین ہے کہ مقامی حکام کو اس بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 45 سالہ ہردیپ سنگھ نجار کو 18 جون کو سرے میں ایک گوردوارے کے باہر قتل کیا گیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button