مقبوضہ جموں و کشمیر
اترپردیش: ہندو طلباءنے کشمیر ی طلباءکو تشدد کا نشانہ بنایا
لکھنو 30 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر جھانسی میں زیر تعلیم بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے طلباءکو مقامی ہند و انتہاپسند طلباءنے تشدد کا نشانہ بنایا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جھانسی کے نوودیا ودیالیہ میں مقامی ہندو طلباء نے کشمیری طلباءکو بری طرح سے ماراپیٹا۔سکول انتظامیہ نے معاملے کی اطلاع پولیس کو دی جس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔کچھ طلباءنے پولیس پر بھی پتھراﺅ کرنے کی کوشش کی ۔ حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے کیمپس میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔