مظاہرے

مقبوضہ کشمیر:روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین کے احتجاجی مظاہرے

download (5)جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں سرمائی اور گرمائی دارلحکومت جموں اور سرینگر میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کارپوریشن کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے چیئرمین وجاہت حسین اور صوبائی جنرل سیکرٹری دلباغ سنگھ کی قیادت میں روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ورکرز یونین کے بینر تلے جموں میں دریائے توی کے کنارے ایک پارک میں جمع ہو کر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے،جن پر بھارتی قابض حکام کے خلاف اور اپنی ملازمتیں مستقل کرنے سمیت نعرے درج تھے ۔ کارپوریشن کے ملازمین نے سرینگر میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت یونین لیڈرز محمد یوسف خان اور غلام نبی وانی کررہے تھے۔روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن یونین کے رہنمائوں نے کارپوریشن کی انتظامیہ کو خبردار کیا کہ وہ ان کے مسائل کو بلا تاخیر حل کریں بصورت دیگر وہ مکمل ہڑتال کرنے پر مجبور ہو ں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button