جموں
پونچھ : دہلی کے زیر کنٹرول” ایس آئی اے“ کا گھر پر چھاپہ
جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول سپیشل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایس آئی اے) نے آج جموںخطے کے ضلع پونچھ میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایس آئی اے کے اہلکاروں نے علی الصبح ضلع کے علاقے کنویاں میں محمد حافظ نامی شہری کے گھر کی تلاشی لی۔ چھاپے کے وقت محمد حافظ گھر پر موجود نہیں تھے۔
دریں اثنا بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اورپولیس اہلکاروں نے آج علی الصبح ضلع پونچھ کے کوپرا ٹاپ، بچیاں والی، شیندرا، ٹھنڈی کاسی، محلہ سیداں اور دیگر علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی مشترکہ کارروائی شروع کی جو آخری اطلاعات تک جاری تھی۔