مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی انتظامیہ کشمیریوں کو روز تذلیل کا نشانہ بنا رہی ہے، محبوبہ مفتی

mehmboba muftiسرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بی جے پی کی قائم کردہ انتظامیہ کشمیریوں کو روزتذلیل کا نشانہ بنا رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سری نگر کے علاقے چھان پورہ میں پارٹی کارکنوں کے ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عوام کے حقوق اور وقار پر بڑھتے ہوئے حملوں کے خلاف اجتماعی کارروائی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو بجلی اور روزگار جیسی بنیادی ضروریات کی عدم فراہمی پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم اجتماعی طور پر اس ظلم اور تذلیل کے خلاف اٹھیں جو ہمارے خلاف ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری
معاشرے کو مجموعی طور پر نہ صرف شک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے بلکہ روزانہ کی بنیاد پر اس کی تذلیل کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button