جموں

بی جے پی نے کشمیریوں کو بنیادی سہولیات سے بھی محروم کر دیا ہے، نیشنل کانفرنس

0f77c3fb-cb1d-4425-ae00-2594e5cd21cfجموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کی خواتین ونگ کی نائب صدر بملا لوتھرا نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے سخت مشکلات کا شکار ہیںاور نہیں بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بملا لوتھرا نے جموں خطے کے گاوں موٹا میں خواتین کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی ناقص کارکردگی اور بنیادی مسائل کے حل میں غیر سنجیدگی کیوجہ سے جموں وکشمیر کو کافی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانی ، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے کشمیریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ لوگوں کو پانی کا صاف پانی میسر نہیں جبکہ بجلی کی مسلسل بندش کے باعث سردی کے موسم میں لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button