گرفتار
بھارت :راجستھان میں کشمیری طالب علم گرفتار
سرینگر: بھارتی ریاست راجستھان کی میوار یونیورسٹی چتور گڑھ میں بیچلر آف فارمیسی کی تعلیم حاصل کرنے والے ایک کشمیری طالب علم کو راجستھان پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا کہ ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والے طالب علم سہراب قیوم کو بابری مسجدکی جگہ رام مندر تعمیرکرنے سے متعلق تبصرہ کرنے پر گرفتارکیا گیا ہے۔ راجستھان پولیس نے کشمیری طالب علم کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔