بھارت

گوا : سماجی بہبود کے وزیر پتھرائو سے زخمی

2024-02-19 19_35_51-Stone pelted at Goa minister after unveiling Shivaji statue – Kashmir Media Servگوا:
بھارتی ریاست گوا کے وزیر سبھاش پھل دیسائی پرپیر کو جنوبی گوا کے ایک گائوں میں ایک مجسمے کی نقاب کشائی کے بعد لوگوں نے شدید پتھرائو کیا جس سے وہ زخمی ہو گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست کے قصبے مارگا قصبے کے قریب سائو جوزے ڈی آریل گائوں میں مراٹھا باردشاہ کی 394ویں یوم پیدائش کے موقع پر ایک مجسمہ نصب کیاگیاتھا،جس کی نقاب کشائی کیلئے سماجی بہبود کے وزیر سبھاش پھل دیسائی نے کی ۔ نقاب کشائی کے بعد وزیرپراس وقت پتھرا ئو کیاگیا جب وہ واپسی کیلئے گاڑی میں سوار ہورہے تھے۔مجسمے کی تنصیب پر بعض لوگوں کے عتراض کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر نے کہا، "مجسمے کی تنصیب کی مخالفت کرنے والے ایک ہجوم نے گائوں میں ان پرپتھرا کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button