بھارت

مدھیہ پردیش: نابالغ لڑکی کو آبروریزی کا نشانہ بنایا گیا

b6aab935-d642-40a6-abb8-11debff755b8بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک 12 سالہ نابالغ لڑکی کی عصمت دری کی گئی اور اسے نیم برہنہ حالت میں سڑک پر چھوڑ دیا گیا۔مصیبت زدہ لڑکی کی کسی نے کوئی مدد نہیں کی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کا یہ واقعہ ریاست کے شہر اجائن میں پیش آیا۔ عصمت دری کے بعد لڑکی ایک آشرم کے قریب پھینک دیا گیا۔وہ مدد مانگنے ایک شخص کے پاس گئی جس نے اسکی مدد کرنے کے بجائے اسے بھگادیا۔
یہ واقعہ ایک ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد منظر عام پر آیا۔ ویڈ میں لڑکی کو اجین شہر کی ایک سڑک پر خون میں لت پت چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ بعد ازاں تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کر ادیا گیا۔پولیس نے کہا ہے کہ لڑکی کے طبی معائنے کے بعد اسکے ساتھ آبروریزی کی تصدیق ہوئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button