مقبوضہ جموں و کشمیر

تریپورہ: پولیس نے دو صحافیوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی

تریپورہ بھارت14نومبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست ترریپورہ پولیس نے ریاست میں حالیہ فرقہ وارانہ تشدد کی رپورٹنگ کرنے والی دو صحافیوں کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کردی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایف آئی آر کنچن داس کی طرف سے درج کی گئی شکایت پر درج کی گئی ہے جنہوں نے دعویٰ کیا کہ Samriddhi K Sakunia اور Jha Swarnaaنامی دو خواتین صحافیوں نے پال بازار کے علاقے میں مسلمانوں سے ملاقات کے دوران ہندو برادری اور تریپورہ حکومت کے خلاف نفرت انگیز تقریر کی۔ یاد رہے کہ تری پورہ کے پانیساگر سب ڈویڑن میں 26 اکتوبر کو ہندو انتہا پسندتنظیم وشو ہندو پریشد کے مظاہرے کے دوران مسجد اور مسلمانوں کے گھروں ، دکانوں اور دیگر املاک پر حملے کیے اور ان کی توڑ پھوڑ کی جس کے بعد سے تریپورہ میں کشیدگی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button