ہلاکتیں
سرینگر: پولیس ہیڈ کانسٹیبل ہلاک ہو گیا
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سری نگر میں بھارتی پولیس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل بیہوش ہونے کے بعد ہلاک ہو گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل امر سنگھ سرینگر کے پولیس کنٹرول روم میں بیہوش ہو کر گر پڑا ۔ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ وہ جموں خطے کے ضلع سامبا کا رہائشی تھا۔