مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :تودے گرنے سے 2 افراد ہلاک اور3 زخمی

landslideسرینگر:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع گاندربل میں زوجیلا کے قریب ایک گاڑی پرتودے گرنے سے 2 افراد ہلاک اور3 زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض حکام نے میڈیا کو بتایا کہ تودے زوجیلا کے قریب پانی ماتا کے مقام پرگرے ہیں۔تودے گرنے سے ایک خاتون اور ایک بچہ موقع پر ہی ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو سونمرگ کے پرائمری ہیلتھ سینٹر لے جایا گیاجہاں سے انہیں سرینگر منتقل کیا گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button