بھارت

اترپردیش:مسلمان عالم دین کی پراسرار موت

لکھنو: بھارت میں ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے ایک مسلمان عالم دین کی پراسرار موت نے بڑے پیمانے پر تشویش کو جنم دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بہار کے ضلع کشن گنج سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ مدرسہ کے استاد اور امام مولانا توصیف رضا مظہری آج ریاست اترپردیش میں بریلی ریلوے اسٹیشن کے قریب مردہ پائے گئے۔ وہ ایک عرس میں شرکت کے لیے بریلی گئے تھے اور بذریعہ ریل واپس گھر لوٹ رہے تھے۔
لواحقین نے مقامی پولیس کے ابتدائی دعووں کو مسترد کر دیا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ مولوی چلتی ٹرین سے گرے ہوں ۔لواحقین کہتے ہیںکہ ان پر حملہ کیا گیا اور انہیں ریل سے باہر پھینک دیا گیا۔ وہ اس حوالے سے مولانا کی آخری فون کا حوالہ دے رہے ہیں جو مولانا نے اپنی اہلیہ کو کی تھی اور ان سے کہا تھا کہ مردوں کے ایک گروپ نے مجھے پکڑ لیا ہے ،وہ ہر طرح کی گالیاں دے رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button