جموں
بانہال میں گاڑی کھائی میں گرنے سے چار بھارتی فوجی زخمی
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پیراملٹری انڈو تبتین بارڈر پولیس(آئی ٹی بی پی)کے چار اہلکار اس وقت زخمی ہو گئے جب ان کی گاڑی جس میں وہ سفر کر رہے تھے ، بانہال کے علاقے کھرپورہ میں ایک گہری کھائی میں جاگری۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ آج علی الصبح پیش آیا ۔ گاڑی کے بے قابو ہو کر کھائی میں گرنے کے بعد وہاں موجود مقامی لوگ موقع پر پہنچے اور تمام زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانہال منتقل کیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔زخمیوں کی شناخت گوتم سنادھن، لکماسی سنگھ ،ستپال سنگھ اور منظور احمد بٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ حادثے کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لئے تفتیش جاری ہے۔