آزاد کشمیر

حریت رہنمائوں کا مولانا غلام نبی نوشہری کے انتقال پر اظہارتعزیت

Nawai

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی ، سابق کنوینر محمواحمد ساغر اوردیگر حریت رہنمائوں نے معروف کشمیری رہنما مولانا غلام نبی نوشہری کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انہوں نے اسلام آباد میں جاری اپنے الگ الگ بیانات میں مولانا غلام نبی نوشہری کو ان کی حق گوئی و بے باکی اور ثابت قدمی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کے لئے دعا کی ہے۔ مولانا غلام نبی نوشہری طویل علالت کے بعدآج صبح اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے رہنمائوں محمد فاروق رحمانی،سید فیض نقشبندی، میرطاہر مسعود، شیخ عبدالمتین، ایڈوکیٹ پرویز احمد شاہ، زاہد اشرف ، امتیاز وانی ،ثناء اللہ ڈار،شیخ عبدالماجد،الطاف احمد بٹ، الطاف حسین وانی اور مشتاق احمد بٹ نے بھی اپنے الگ الگ بیانات میں مولانانوشہری کے انتقال پررنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button