مقبوضہ جموں و کشمیر
کشمیریوں کو اس وقت کئی چیلنجوں کا سامنا ہے، رتن گپتا
سرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما رتن لال گپتا نے مقبوضہ علاقے میں جاری بدانتظامی اورناقص حکمرانی پر بھارتیہ جنتاپارٹی کی بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رتن لال گپتا نے ہیرا نگر کٹھوعہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر کا ہرعلاقہ اس وقت مسائل و مشکلات کا شکار ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ کشمیریوںکو اس وقت کئی چیلنجوں کا سامنا ہے ، پینے کے پانی کی قلت ، بجلی کی عدم فراہمی اور صحت کی دیکھ بال کی ابتر صورتحال نے لوگوں کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔