مقبوضہ جموں و کشمیر

آزادی پسند تنظیموں کا مجاہد کمانڈرعظمت قریشی کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد 22 نومبر (کے ایم ایس)جموںو کشمیر پیپلز موومنٹ کے وائس چیئرمین عبدلمجید ملک، جموںو کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے وائس چیئرمین قاضی عمران اورجموںو کشمیر پیپلز ایسوسی ایشن کے کنوینر خالد شبیر نے مجاہد کمانڈر عظمت قریشی المعروف طارق قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق انہوں نے اسلام آباد سے جاری ایک مشترکہ بیان میں مجاہد کمانڈر عظمت قریشی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کا شمار تحریک آزادی کے صف اول کے مجاہدین میں ہوتا ہیے۔ مرحوم کا تعلق جموں خطے میں ضلع پونچھ کے گاو¿ں نابڑہ سے تھا اور آج کل وہ آزاد جموں وکشمیر کے ضلع پلندری میں رہائش پذیر تھے۔ حریت رہنماﺅں نے عظمت قریشی کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کے لئے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ حریت رہنما اورجموں وکشمیر پیر پنجال پیس فاو¿نڈیشن کے وائس چیئرمین اور کنوینر محمود اختر قریشی ایڈووکیٹ نے بھی مرحوم کمانڈر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میںکہا کہ کمانڈر عظمت قریشی انتہائی دلیر اور نڈر کمانڈر تھے جوقابض بھارتی فوج کے لئے ایک خوف کی علامت اور اپنے ساتھیوں کے لئے سراپا محبت تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button