مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید
جموں:
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کٹھوعہ میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کھنڈارا میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔