بھارت

بھارت میں بم دھمکیوں کے باعث25سے زائد پروازیں متاثر،ہوائی اڈوں پر افراتفری

نئی دہلی : بھارت میں ایئرلائنز کو سنیچر کے روز بھی بم دھمکیاں ملنے کا سلسلہ جاری رہااور انڈیگو ایئرلائنز کاکہنا ہے کہ اس کی5بین الاقوامی پروازوں کو بم کی دھمکیاں ملیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دھمکیاں ملنے کے بعد ایئر انڈیا، انڈیگو ایئرلائنز اور اکاسا ایئر لائنز کی15سے زائد پروازوں کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ حکام نے بتایا کہ انڈیگو ایئرلائنز کی5بین الاقوامی پروازوں کو بم کی دھمکیاں ملیں۔ ایئرلائنز نے کہا کہ وہ حکام کے ساتھ مل کرمسافروں کی حفاظت کیلئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔ ایئر انڈیگو کی جودھپور سے دہلی جانے والی پرواز کو سیکورٹی الرٹ اور حفاظتی خدشات کی وجہ سے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتارنا پڑا۔ انڈیگو ایئرلائنز نے بتایا کہ وہ سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔
ایئر انڈیا ایئر لائنز میں موجود ذرائع نے بتایا کہ بم کے خوف کے بعد پانچ سے زائد پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ تاہم ایئر لائنز نے ابھی تک اس واقعے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔ اکاسا ایئرلائنز نے تصدیق کی کہ19اکتوبر کو کچھ پروازیں سیکیورٹی الرٹس کے بعد متاثر ہوئیں۔ تاہم ایئر لائن نے متاثرہ پروازوں کی تعداد بتانے سے انکار کیا۔ اکاسا ایئر نے بتایا کہ ایئرلائنز کی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں صورتحال پر نظر رکھ رہے ہیں۔ ہم مقامی حکام کے ساتھ مل کر تمام حفاظتی طریقہ کار پر عمل کر رہے ہیں۔دبئی سے جے پور جانے والی ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز کو سنیچر کی صبح ای میل کے ذریعہ بم دھمکی ملنے کے بعد جے پور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ حکام نے بتایا کہ جہاز کے جے پور میں لینڈنگ کے بعد انہیں189 مسافروں کے ساتھ کوئی بھی مشکوک چیز نہیں ملی۔ اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سے قبل دہلی سے لندن جانے والی وسٹارا کی پرواز (UK17)کو بم دھمکی ملنے کے بعد جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔ سنیچر کو ایئر لائن کے ترجمان نے کہا کہ فلائٹ فرینکفرٹ ہوائی اڈے پر بحفاظت لینڈ کر گئی اور اس کی لازمی جانچ کی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button