مقبوضہ جموں و کشمیر

ڈوڈہ میں گاڑی کھائی میں گرنے سے دوافراد جاں بحق


جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع ڈوڈہ میں ایک لوڈ کیریئر سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے دو افرادجاں بحق اور تین شدید زخمی ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایاکہ یہ حادثہ ہفتے کونصف شب کے قریب پہاڑی علاقے گندوہ میں بٹاراگائوںکے قریب پیش آیا۔ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں پانچ افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں20سالہ شکیل احمد اور18سالہ محمد صیام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button