گرفتار

گاندربل: بھارتی فورسز نے 150سے زائد افراد گرفتار کر لیے

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے بلا جواز گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورسز نے ضلع گاندربل میں آپریشن کے دوران 150 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جبکہ پولیس کے انسداد انٹیلی جنس ونگ نے متعدد اضلاع سے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ نوجوانوں کے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی سامان بھی ضبط کرلیا۔
مودی حکومت نے 5اگست2019کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد نہتے کشمیر کے خلاف مظالم میں انتہائی تیزی لائی ہے۔ حریت رہنماﺅں ، کارکنوں، وکلائ، طلباء، علماء، صحافیوں ، انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کے کارکنوں سمیت پانچ ہزار سے زائد کشمیری اس وقت جیلوں اور عقوبت خانوں میں بند ہیں۔KMS-04/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button