مقبوضہ جموں و کشمیر

متحدہ مجلس علماء کی طرف سے یتیم کشمیری بچوں کی بھارتی منڈیوں میں فروخت پر اظہار تشویش

 

سرینگر03 دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں میر واعظ عمر فارو ق کی سربراہی میں قائم متحدہ مجلس علماء جموںوکشمیر نے کورونا وبا کے دوران یتیم ہونے والے کشمیری بچوں کی بھارتی منڈیوں میں فروخت کے بارے میں میڈیا اورمقامی اخبارات کی اطلاعات پر شدید تشویش ظاہر کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق متحدہ مجلس علماء میں شامل جملہ سرکردہ دینی ، ملی ، تعلیمی اور سماجی تنظیموں اور اکائیوں کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہاگیا ہے کہ سانبورہ پانپور سے تعلق رکھنے والے اسرار امین نامی شخص کی این جی اوگلوبل ویلفیئر چیری ٹیبل ٹرسٹ کے بارے میں ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ این جی او بھارت کے بازاروں میں یتیم کشمیری بچوںکو فروخت کر رہی ہے اور ان بچوں کی قیمت 75ہزار سے 2لاکھ روپے تک مقررہے ۔ بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ وادی کشمیر جوروز اول سے بزرگوں، ولیوں اورصوفیائے کرام کی سرزمین رہی ہے وہاں آئے روز اس طرح کی نت نئی سماجی برائیاں اور انسانیت سوز جرائم جنم لے رہے ہیںوہ پوری ملت کشمیر کیلئے عموما اور علماومشائخ، ائمہ اور ذی شعور شہریوں کیلئے خصوصا ایک لمحہ فکریہ ہے ۔مجلس علما نے اس طرح کی گھنائونی حرکت کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اس میں ملوث افراد اور ادارے کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہنے کا نہیں ہے بلکہ متحدہ مجلس علما کے دستور اور منشور کے مطابق ہمہ گیر اصلاح معاشرہ کی مہم میں تیزی لانے اورسماجی بیداری پیدا کرنے کیلئے ہر سطح پر بھر پور اور منظم جدوجہد کا وقت ہے اور کشمیری معاشرے میںسماج میں نت نئی سماجی برائیوں اور خرابیوں کے انسدادکیلئے سماج کے ہر طبقے کو آگے آنے کی اشد ضرورت ہے۔
متحدہ مجلس علما میں انجمن اوقاف جامع مسجدسرینگر، دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ ، مسلم پرسنل لابورڈ ،انجمن شرعی شیعان، جمعیت اہلحدیث، جماعت اسلامی،کاررواناسلامی، اتحاد المسلمین، انجمن حمایت الاسلام،انجمن تبلیغ الاسلام،جمعیت ہمدانیہ،انجمن علمائے احناف،دارالعلوم قاسمیہ،دارالعلوم بلالیہ ، انجمن نصر الاسلام، انجمن مظہر الحق،جمعیت الائمہ والعلما، انجمن ائمہ و مشائخ کشمیر،دارالعلوم نقشبندیہ ، دارالعلوم رشیدیہ ،اہل بیت فائونڈیشن، مدرسہ کنز العلوم ،پیروان ولایت،اوقاف اسلامیہ کھرم سرہامہ ،بزم توحید اہلحدیث ٹرسٹ، انجمن تنظیم المکاتب ، محمدی ٹرسٹ، انجمن انوار الاسلام،کاروان ختم نبوت اور دیگر جملہ معاصر دینی، ملی ، سماجی اور تعلیمی انجمن کے ذمہ داران شامل ہیں
[10:07 am, 03/12/2021] M. Yasir:

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button