مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا
سری نگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع کپواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو فوجیوں نے آج ضلع کے علاقے لولاب میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔
آخری اطلاعات آنے تک آپریشن جاری تھا۔