مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: دفعہ 370کے معاملے پر اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی نام نہاد اسمبلی میں آج خصوصی حیثیت کی بحالی کے معاملے پر شدید ہنگامہ آرائی ہوئی ۔ بھارتی پارلیمنٹ کے رکن انجینئر عبدالرشید کے بھائی خورشید احمد شیخ نے ایوان میں ایک بینر لہرایا جس پر دفعہ 370 اور 35اے کی فوری بحالی کا مطالبہ درج تھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حزب اختلاف بی جے پی کے ارکان نے دفعہ 370کی بحالی شدید مخالفت کی ۔ اس موقع پر حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے ارکان کے درمیا ن انتہائی تلخ جملوںکا تبادلہ ہوا۔
جب بی جے پی ایم ایل اے اور قائد حزب اختلاف سنیل شرما قرارداد کی مخالفت میں بول رہے تھے تو خورشید شیخ بینر لے کر ایوان میں داخل ہوئے۔ بی جے پی ارکان نے خورشید شیخ کوگھیر لیا جس سے مزید انتشار پھیل گیا۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے اجلاس عارضی طور پر ملتوی کردیا۔یاد رہے کہ بدھ کے روز اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں دفعہ 370کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button