مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت نے ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی

سری نگر:
نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ایک اور شہری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے آج ضلع اسلام آباد کے علاقے سری گفوارہ میں محمد امین ملک کی ایک کنال اراضی اور دو منزلہ رہائشی مکان ضبط کر لیا۔ ضبط کی جانے والی جائیداد کی مالیت 2 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔
مودی حکومت کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے اگست2019میں مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کشمیریوں کو انکی زمینوں ، مکانات اور دیگر املاک سے محروم کرنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد کشمیریوں کو مفلوک الحال بنانا او ر ضبط کی گئی جائیدادیں بھارتی ہندوﺅںکو دیکرعلاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میںبدلنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button