مقبوضہ جموں و کشمیر

بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتیوں، اوور لوڈ ٹرانسفارمرز سے گاندربل کے رہائشی پریشان


سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع گاندربل میں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتیوں اور اوور لوڈ ٹرانسفارمرز کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہورہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقوں گنڈ، گگینگر، کولان، کنگن اور لار کے مکینوں نے بتایا کہ موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی شروع ہوگئی ہے۔ مقامی لوگوں نے بجلی کی عدم فراہمی پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے جو مسلسل مشکلات کا باعث ہے۔درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ہی بجلی کی بندش لوگوں کے لیے ایک عذاب بن گئی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی چھپن چھپا ئی کا کھیل کھیل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بجلی کی مسلسل کٹوتی سے خاصی مشکلات پیدا ئی ہیں، خاص طور پر ایسے علاقوں میں جوگرمی اور دیگر ضروریات زندگی کے لیے بجلی پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔زیادہ لوڈ والے ٹرانسفارمرز نے جو اکثر بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں ناکام رہتے ہیں، بحران کو مزید سنگین کر دیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو گھنٹوں اندھیرے اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بجلی کی قلت نے گاندربل کے لوگوں کوپہلے سے درپیش مشکلات میںمزید اضافہ کر دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button