APHC-AJK

عالمی برادری کشمیریوں کی حالت زار کافوری نوٹس لے : حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنمائوں نے اقوام متحدہ ، عالمی برادری اورانسانی حقوق اور انسانی وقار کا احترام کرنے والے ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے لوگوں کی حالت زار کا نوٹس لے جنہیں شدید مشکلات کا سامناہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنویر غلام محمد صفی اوردیگر رہنمائوں محمود احمد ساغر، محمد فاروق رحمانی، ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ، الطاف حسین وانی،میرطاہر مسعود,شمیم شال، مشتاق احمد بٹ، سید اعجاز رحمانی، زاہد اشرف، زاہد صفی اور سید گلشن احمد نے اسلام آباد میں اپنے بیانات میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا سلسلہ بند کرانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔انہوں نے زور دیا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی دیرینہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کی راہ میں بنیادی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت مسلسل کشمیری عوام کے شہری اور سیاسی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔حریت رہنمائوں نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر جاری خلاف ورزیوں پرسخت تشویش کا اظہار کیا، جو کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی واضح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کانوٹس لیں اور بھارت کو اس کے ظالمانہ اقدامات پر جوابدہ ٹھہراتے ہوئے کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے رہنمائوں نے عالمی برادری سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دے ۔

ادھر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ کے بین الاقوامی وعدوں کے باوجود بھارتی ریاست نے اختلافی آوازوں کو دبایا، میڈیا کی آزادی کو سلب کیا اور مقبوضہ علاقے میں آزاد صحافت کو مجرمانہ قرار دیا۔انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ دن معاشرے کی تمام سطحوں پر انسانی حقوق کی حمایت اور تحفظ کے لیے ہماری اجتماعی ذمہ داری کی یاد دہانی کا کام کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مرتکب حکومتوں کو جوابدہ ٹھہرانا ضروری ہے۔الطاف وانی نے کہاکہ بھارت کا انسانی حقوق کا ریکارڈ انتہائی خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بغیر کسی جوابدہی یا بین الاقوامی کے خوف کے کشمیر میں انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ کی ہرشق اور آرٹیکل کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button