بھارت

بھارت :جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں بھارتی فورسز کا افسر ہلاک، تین اہلکار زخمی

نئی دہلی:بھارت کی شورش زدہ ریاستوں جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ میں بارودی سرنگ کے دو الگ الگ دھماکوں میں پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورسز کا ایک افسر ہلاک، تین اہلکار زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جھارکھنڈ کے مغربی ضلع سنگھ بھوم میں مارنگ پونگا کے جنگلاتی علاقے میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں سی آر پی ایف کاسب انسپکٹر سنیل کمار منڈل اورہیڈ کانسٹیبل پارتھ پریتم دے شدید زخمی ہوئے ۔ سب انسپکٹر نے بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
دریں اثناء چھتیس گڑھ کے ضلع بیجا پورمیں بارودی سرنگ کے ایک اوردھماکے میں پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ بارودی سرنگ مائونوازوں گوریلوں نے بچھائی تھی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button