مقبوضہ جموں و کشمیر

حریت رہنمائوں کا غلام محمد نائیکوکے انتقال پر اظہار تعزیت

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما فضل الحق قریشی نے ممتاز حریت پسند غلام محمد نائیکوکے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فضل الحق قریشی نے سرینگرمیں جاری ایک بیان میں مرحوم کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ اوردیگر لواحقین سے ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکیا۔ انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر کے لئے غلام محمد نائیکو کی خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اورلواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
دریں اثناء ڈیموکریٹک فریڈم کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے بھی غلام محمد نائیکو کے انتقال پر رنج وغم کااظہارکیاہے۔ انہوں نے سرینگر میں ایک بیان میںتحریک آزادی میں انکی خدمات اورقربانیوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ مرحوم نے شدید مشکلات کے باوجود اپنی پوری زندگی جدوجہد آزادی کے لئے وقف کررکھی تھی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے رہنما محمد سلطان بٹ نے بھی مرحوم غلام محمد نائیکو کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیاہے۔ انہوں نے ایک بیان میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اورتعزیت کاکرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر میں مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button