جموں
جموں: ڈرون حادثے میں زخمی ہونے والا” آئی اے ایف“ اہلکار چل بسا

جموں :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جموں خطے کے علاقے ستوار ی میں ایک ڈوران حادثے میں زخمی ہونے والا بھارتی ائر فورس کا اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کا ایک ڈرون گزشتہ روز ستواری میں ائر فورس(آئی اے ایف) کے ٹاور سے ٹکرانے کے بعد ائر بیس پر گرکر تباہ ہو گیا تھا۔ واقعے میں آئی اے ایف اہلکار سریندر پال شدید زخمی ہوا تھا۔وہ آج ہسپتال میں چل بسا۔





