مقبوضہ جموں و کشمیر

نئی دلی کی 13سالہ دلت بچی زیادتی کے بعد قتل

ہریانہ یکم ستمبر (کے ایم ایس )
بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے گروگرام میں شمالی دلی سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ دلت بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیاگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ شمالی دلی کے علاقے نریلا سے تعلق رکھنے والی دلت بچی کو اس کے مالک مکان کے بھائی پرواین ورما نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔ لڑکی کے والد کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت پر مالک مکان کے بھائی کو گرفتار کرلیاگیا ہے ، جو بچی کی آخری رسومات کی فوری ادائیگی کیلئے ان پر دبائو ڈال رہا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی نئی دلی میں ایک نوسالہ دلت بچی کو عصمت دری کے بعد قتل کردیاگیاتھا۔ جنوب مغربی دلی کے گائوں اولڈ نینگل میںایک ہندو پجاری نے بچی سے زیادتی کے بعد اسے جلا دیاتھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button