پاکستان

مودی کا بیان نفرت انگیز اور عالمی اصولوں کے منافی ہے، پاکستان

اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا بیان نفرت انگیز , پرتشدد اور اقوام متحدہ کے اصولوں کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزیراعظم کے بیان پر وزارت خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مودی کا بیان نفرت انگیز اور پرتشدد ہے، مودی کا بیان اقوام متحدہ کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مودی کے بیان کو لاپرواہی اور اشتعال انگیزی سمجھتا ہے، پاکستان اپنی سالمیت، خود مختاری کے لیے کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیاکہ عالمی برادری کو بھارت کی بیان بازی کا نوٹس لینا چاہیے، بھارت کی بیان بازی سے خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچتاہے۔انہوں نے کہا کہ مودی کے بیان کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستان کیساتھ حالیہ جنگ میں شکست کے بعد سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور وہ سیاسی فوائد سمیٹنے کے لیے اشتعال انگیز بیانات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے گزشتہ شب گجرات میں تقریر کرتے ہوئے ہرزہ سرائی کی کہ پاکستان نے دہشتگردی کو اپنی انکم کا ذریعہ بنا رکھا ہے، پاکستانی عوام دہشتگردی کے خاتمے کے لیے نکلیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button