بھارت

بھارت کو عسکری ٹیکنالوجی کی منتقلی امریکی کمپنیوں کیلئے خطرناک ہو سکتی ہے : امریکہ

واشنگٹن: امریکہ نے کہاہے کہ بھارت کو جدید عسکری ٹیکنالوجی منتقل کرنا امریکی کمپنیوں کے لیے ایک خطرناک قدم ہو سکتا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وائٹ ہائوس کے تجارتی مشیر پیٹر نیوارو نے فناشل ٹائمز میں شائع ایک مضمون میں کہاہے کہ بھارت کی روسی خام تیل کی خریداری ماسکو کو یوکرین جنگ میں مالی مدد فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کو روس سے خام تیل خریدنا بند کرنا ہوگا۔نیوارو نے کہاکہ بھارت اب روس اور چین دونوں کے قریب ہو رہا ہے، اگر بھارت چاہتا ہے کہ اسے امریکہ کا اسٹریٹجک پارٹنر سمجھا جائے تو اسے اس کے مطابق برتائو کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امریکی کمپنیوں کے لیے بھارت کو جدید عسکری ٹیکنالوجی منتقل کرنا ایک خطرناک قدم ہو سکتا ہے۔ گزشتہ ہفتے امریکہ نے بھارت کو خبردار کیا تھا کہ اگر صدر ٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان مذاکرات ناکام ہوئے تو وہ بھارت پر مزید ٹیرف لگائے گا۔امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا تھا کہ امریکہ نے جو اضافی 25 فیصد ٹیرف بھارت پر لگایا ہے وہ مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button